کوالالمپور(سی این پی)ملائیشیا نے کین سائنو کی کرونا ویکسین کے مشروط استعمال کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق ملائیشیا نے چینی کمپنی کین سائنو بائیولوجکس کی تیار کردہ سنگل ڈوز والی کرونا وائرس ویکسین کے ہنگامی استعمال کی مشروط منظوری دے دی ہے۔منگل کو ملائیشیا کے ڈی جی وزارت صحت نور ہشام عبداللہ نے میڈیا کو بتایا کہ ریگولیٹرز نے کونویڈیسیا ری کومبیننٹ نوول کرونا وائرس ویکسین (اڈینو وائرس ٹائپ 5 ویکٹر) کی منظوری دی ہے۔ادھر کین سائنو بائیولوجکس کے نائب صدر شِن چھونلن نے چینی سرکاری میڈیا کو بتایا کہ کمپنی کی جانب سے ملائیشیا کو ویکسین فراہم کی جائے گی، نیز کمپنی ملائیشیا میں مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کے لیے مقامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر بھی کام کر رہی ہے۔ملائیشیا کی وزارت صحت کے مطابق ایک اور کرونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری بھی دی گئی ہے، جو امریکی ادویہ ساز کمپنی جانسن اینڈ جانسن کی تیار کردہ ہے۔یہ توقع کی جا رہی ہے کہ مذکورہ ویکسینز کی ڈوزز ملائیشیا کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلو ایچ او) کے خصوصی پروگرام کوویکس کے ذریعے ملیں گی۔
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
آزاد کشمیر پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوؤں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، ، دفتر خارجہ
گھریلو یا کمرشل سولر پینلز لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز
وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم اجلاس میں شرکت کیلئے 28 اپریل کو سعودی عرب جائینگے
محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
حکمران جماعت ن لیگ اور پی پی کی تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، آرمی چیف
بھارت سے تعلقات کیلئے کسی کو ذمہ داری نہیں سونپی گئی، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام، نیشنل ٹرانسمیشن اور ڈسپیچ کمپنی کی تنظیم نو کی منظوری دیدی