فٹبال کے شوقین سعودی شہری نے مکان کی چھت فٹبال گراؤنڈ میں تبدیل کردی

ریاض(سی این پی)فٹبال کے دلدادہ سعودی شہری نے اپنے گھر کی چھت کو فٹبال گراؤنڈ میں تبدیل کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے علاقے جازان میں مقیم شہری نے فیفا پہاڑ پر واقع اپنے گھر کی چھت کو فٹبال گراؤنڈ بنادیا جہاں وہ جازان کے نوجوانوں کا فٹبال میچ کرواتا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گھر اتنی بلندی پر واقع ہے کہ بادل چھت سے بغل گیر نظر آتے ہیں، ایسے خوبصورت ماحول میں وہ فٹبال کے مقابلے منعقد کرواتا ہے۔سعودی شہری یحییٰ حسن المثیبنی کا کہنا تھا کہ العبسیۃ محل کے نوجوانوں اور بزرگوں کے سامنے جب یہ بات رکھی کہ سطح سمندر سے دو ہزار میٹر کی بلندی پر دلفریب مناظر کے ساتھ فٹبال کا مقابلہ کیسا رہے گا تو لوگوں نے ان کی تجویز کو بہت پسند کیا۔میڈیا کے مطابق سعودی شہری نے اپنی چھت پر فٹبال فیلڈ کے ساتھ ساتھ ٹینس اور والی بال کے گراؤنڈ بھی قائم کررکھے ہیں جب کہ بعد از مغرب بزرگوں کا مقابلہ ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں