کابل،بھارتی سفارتخانے کی اپنے شہریوں کو سکیورٹی ایڈوائزری جاری

کابل(سی این پی) بھارتی سفارت خانے نے سنگین صورتحال کے پیش نظر افغانستان میں مقیم اپنے شہریوں خصوصاً صحافیوں کو سکیورٹی ایڈوائزری جاری کر دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سفارت خانے نے افغانستان کے مختلف صوبوں کی سکیورٹی صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروپوں کی پرتشدد سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں ، وہ عام شہریوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں، بھارتی شہریوں کو حملے کا نشانہ بننے کے علاوہ اغوا جیسے سنگین خطرے کا بھی سامنا ہے۔صحافی دانش صدیقی کی 16 جولائی کو موت کا حوالہ دیتے ہوئے سفارت خانے نے کہا کہ تمام بھارتی صحافی کسی بھی افغان علاقے کے سفر سے قبل ذاتی بریفنگ کیلئے سفارتخانے کے پبلک افیئرز اینڈ سکیورٹی ونگ کیساتھ رابطے میں رہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر سفارتخانہ ان کی فوری معاونت کر سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں