کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ امریکہ کے لیے بڑا خطرہ ہے،جوبائیڈن

واشنگٹن(سی این پی) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ ان کے ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے زمین کا درجہ حرارت معمول سے بڑھ چکا ہے کہ ماحولیات کے تحفظ کیلئے مزید اقدامات کریں گے، ماحول کی بہتری کیلئے 97 ارب ڈالر خرچ کئے ہیں۔امریکی محکمہ نیشنل فورسٹ کے مطابق آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے انہوں نے کافی پیش رفت حاصل کی ہے، مزید دو فائر فائٹرز آگ بجھانے کے عمل کے دوران زخمی ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں