امریکا نے افغان شہریوں کے انخلا اور منتقلی کی ذمہ داری سابق خاتون سفارتکار کے سپرد کردی

واشنگٹن(سی این پی)امریکا نے افغان شہریوں کے انخلا اور بیرون ملک منتقلی کی ذمہ داری سابق خاتون سفارتکار اے الزبتھ جونس کے سپر کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے منگل کے روز سابق خاتون سفارتکار اے الزبتھ جونس کو افغان شہریوں کے انخلا اور بیرون ملک منتقلی کی ذمہ داری سونپ دی۔امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سابق ڈپٹی نمائندہ برائے افغانستان اور پاکستان اے الزبتھ جونس افغان شہریوں کے انخلا اور امریکا منتقلی کے تمام معاملات دیکھیں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل افغانستان میں سابق امریکی سفیر جان باس کو اگست میں کابل بھیجا گیا تھا تاکہ طالبان کے قبضے کے بعد امریکی سفارتی عملے کی بحفاظت منتقلی کو یقینی بنایا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں