جی 20 ممالک کا افغانستان میں معاشی تباہی سے بچنے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

واشنگٹن(سی این پی)جی 20 ممالک کے ورچوئل اجلاس میں رکن ممالک نے افغانستان میں انسانی بحران اور معاشی تباہی سے بچنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے زور دیا کہ افغانستان میں طالبان کی بجائے آزاد بین الاقوامی تنظیموں کے ذریعے افغان شہریوں تک براہ راست امداد پہنچائی جائے۔ اجلاس میں دہشت گردی، داعش اور غیر ملکیوں کے محفوظ انخلا پر بات ہوئی۔جی 20 رہنمائوں نے کہا کہ طالبان سے رابطے کا مطلب انہیں تسلیم کرنا نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں