واشنگٹن(سی این پی) امریکی سپریم کورٹ نے شہریوں کے اسلحہ رکھنے کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ صدرجوبائیڈن نے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کر دیا۔اسلحہ رکھنا امریکی شہریوں کا بنیادی حق قرار، سپریم کورٹ نے بڑافیصلہ سنا دیا۔ امریکی عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عوام میں اسلحہ لے جانا شہریوں کا بنیادی حق ہے۔ صدر جوبائیڈن نے کہا کہ فیصلہ عقل اورآئین دونوں سے متصادم ہے، نیویارک میئر نے بھی فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ نیویارک میں بسنے والوں کو کسی صورت وحشی نہیں بننے دیں گے، نیشنل رائفل ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔دوسری جانب امریکی سینیٹ نے پہلی بارنیشنل گن کنٹرول بل منظور کر لیا۔ بل کے حق میں 65، مخالفت میں 33ووٹ ڈالے گئے جن میں 15 ری پبلکنز کے ووٹ بھی شامل ہیں، نیشنل گن کنٹرول بل منظوری کیلئے پہلے امریکی ایوان نمائندگان کے پاس جائے گا جس کے بعد منظوری کی صورت میں صدر جوبائیڈن اس پر دستخط کریں گے۔ بل کے تحت 21سال سے کم عمر افراد کے بندوق خریدنے کے پس منظر کو دیکھا جائے گا۔
بندرگاہوں کی سب سے بڑی کمپنی پاکستان پہنچ گئی
مصنوعی ذہانت سمیت ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہئے، وزیراعظم
پولیس وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
وزیراعظم کا ڈیرہ اسماعیل میں شہید کسٹم اہلکاروں کے لواحقین کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک
پاکستان نے انسانی حقوق رپورٹ میں عائد امریکی الزامات مسترد کردیے
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں ہے، چیف جسٹس
پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس 2024 ہفتے کو لاہور میں ہوگی
لطیف کھوسہ نے پھر عمران خان کی جلد رہائی کی امید ظاہر کر دی
چیف جسٹس کی اپنے سفر کے دوران ٹریفک رواں رکھنے کی ہدایت