لاہور(سی این پی)پنجاب پولیس نے چینی کے بڑے ڈیلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین تاجروں کو حراست میں لے لیا جس میں سے ایک ڈیلر کو جیل بھیج دیا گیا۔ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پولیس نے چھاپے مار کر چینی کے دو ڈیلرز شاہد اور ماجد کو حراست میں لے لیا۔تاجر شیخ عاصم کے مطابق سادہ کپڑوں اور وردی میں ملبوس پولیس اہلکار اس کے بہنوئی کو ساتھ لے گئے، اہل خانہ نے 15 پر کال بھی کی مگر پولیس نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی۔ادھر شاہدرہ کے علاقے سے بھی چینی کے تاجر خرم کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران اہلکار حراست میں لیے گئے ڈیلروں کے گھروں سے ریکارڈ بھی ساتھ لے گئے تھے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سے آٹے کے بحران کے بعد ملک میں چینی کا بحران بھی سر اٹھانے لگا ہے جس کے باعث چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ملک کے مختلف حصوں میں چینی کی 83 سے 86 روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے اورادارہ شماریات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ایک سال میں چینی 18 روپے فی کلو سے زائد مہنگی ہوچکی ہے۔ایسے میں حکومت نے متعلقہ محکموں کو چینی اور آٹا مہنگا کرکے فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے
عاصمہ جہانگیر کانفرنس، جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی شخص کا احتجاج
سولر پینل پرفکسڈ ٹیکس کی کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی، پاور ڈویژن
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں صفائی انتظامات پر تحفظات کا اظہار
چیف جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
وزیراعظم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری