ریاض(سی این پی )سعودی عرب کے علاقے دمام کے قریب پاکستانی مزدوروں سے بھری گاڑی پل سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔الجبیل رائل کمیشن میں پیش آنے والے ٹریفک کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پیشہ کے لحاظ سے تین مستری اور تین مزدور شامل تھے جو کام کے سلسلہ میں گھر سے کام پر جا رہے تھے۔ جاں بحق افراد میں تین کا تعلق سیالکوٹ سے تھا جن میں دو سگے بھائی شان اور سلیمان شامل تھے، ایک کی شادی تین ماہ پہلے ہوئی تھی جو ایک ہفتہ قبل چھٹی گزار کر واپس آیا تھا۔ایک مزدور بورے والہ وہاڑی سے تھا جو ایک ہفتے پہلے روزگار کے سلسلہ میں آیا تھا جبکہ ایک کا تعلق گوجرانوالہ اور ایک پشاور کا رہائشی تھا، جاں بحق افراد کی نعشیں رائل کمیشن ہسپتال میں رکھی گی اور پاکستان بھیجنے کے لیے پاکستانی کیمونٹی نے اپنی مدد آپکے تحت کوششیں شروع کر دی ہیں۔
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم
میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر، حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب
اسحاق ڈار او آئی سی سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
عالمی یوم مزدو، صدر ، وزیراعظم کا مزدوروں کو خراج تحسین
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کردی
نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد