اسلام آباد (سی این پی) وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ درپیش معاشی چیلنجز سے کامیابی سے نمٹ رہے ہیں، حکومت کی مثبت پالیسوں سے اقتصادی مسائل پر قابو پا رہے ہیں، پاکستانی ادویہ ساز کمپنیوں کے لئے امریکا سمیت دیگر ملکوں اور افریقہ میں بھی مواقع موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں فارما سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ درپیش معاشی چیلنجز سے کامیابی سے نمٹ رہے ہیں۔ حکومت کی مثبت پالیسوں سے اقتصادی مسائل پر قابو پا رہے ہیں۔ پاکستان کی بڑی کمپنیاں عالمی سطح پررجسٹرڈ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سمیت دیگر ملکوں میں فار ما کمپنیوں کے لئے مواقع موجود ہیں۔ ادویات کی برآمدات کے شعبے میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمپنیوں کے لئے افریقہ میں بھی وسیع مواقع موجود ہیں کیونکہ افریقہ تیزی سے ایک بڑی مارکیٹ کے طورپر ابھر کر سامنے آ رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے
عاصمہ جہانگیر کانفرنس، جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی شخص کا احتجاج
سولر پینل پرفکسڈ ٹیکس کی کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی، پاور ڈویژن
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں صفائی انتظامات پر تحفظات کا اظہار
چیف جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
وزیراعظم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری