کویت(سی این پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ سرکاری دورہ پرکویت پہنچ گئے، کویت کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شیخ احمد منصور الاحمد الجابر الصباح،کویت کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد خالد الخضراور اورانڈر سیکرٹری نیشنل گارڈ لیفٹیننٹ جنرل سٹاف انجینئر ہاشم عبدالرازق الرفیعہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاع اور سلامتی تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کویت کی سیاسی اور عسکری قیادت نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں پاکستانی قوم کے عزم کو بے حد سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے دفاعی اور سکیورٹی کے متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا جن میں دفاعی مصنوعات کی برآمد، تربیت، تربیت یافتہ افرادی قوت/انسانی وسائل کی فراہمی اور دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلہ میں تعاون شامل ہے۔ قبل ازیں آرمی ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر کویت کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد خالد الخضر نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔ کویت آرمی کے چاق و چوبند دستے نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت متاثر کیا، 2022ء کے سیلاب نے ملک کو تباہ کردیا، وزیر اعظم
جسٹس بابر ستار کے پاس اس وقت پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
اغوا ہونے والے جج شاکراللہ مروت کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درج
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک