اسلام آباد(سی این پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ کے تحت تھاکوٹ۔حویلیاں موٹروے کا مانسہرہ۔تھاکوٹ سیکشن پر 90 فیصد سے زائد کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی پیک منصوبہ کے ارلی ہارویسٹ پراجیکٹس میں شامل تھاکوٹ۔حویلیاں موٹروے کا مانسہرہ۔تھاکوٹ سیکشن کا نوے فیصد سے بھی زائد کام مکمل ہوچکا ہے، پراجیکٹ پر کام کا آغاز 2016ئمیں کیا گیا تھا۔ ہزارہ موٹروے پر تعمیراتی کام بھرپور انداز میں جاری ہے۔ توقع ہے کہ یہ منصوبہ رواں سال کے آخر تک مکمل ہوجائے گا۔ شاہراہوں کے قومی ادارے کے ایک عہدیدار کے مطابق منصوبے کے پہلے دو حصے مکمل ہونے کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے پہلے ہی کھولے جاچکے ہیں۔ شاہ مقصود انٹرچینج سے حویلیاں تک کا باقی ماندہ حصہ اس سال دسمبر تک مکمل ہوجائے گا۔ 59 کلومیٹر طویل موٹروے کو 34 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کی تکمیل سے شاہراہ قراقرم پر ٹریفک کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی اور ملک کے شمالی علاقہ جات میں سیاحت کی صنعت کو فروغ ملے گا۔
بارش اور ژالہ باری کا امکان
قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا
آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری آج متوقع
اغوا ہونے والے سیشن جج شاکراللہ مروت کو بازیاب
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا