کراچی(سی این پی)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی سہولت میں اضافے اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سروسز بہتر کرنے کے لیے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی سہولت میں اضافے اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سروسز بہتر کرنے کے لیے فیصلہ کیا ہے کہ مسافروں کو بہتر سہولت نہ دینے والے کنٹریکٹرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر مہنگی اشیا، مسافروں سے بدتمیزی کرنے اور اضافی رقم کی وصولی پر کارروائی ہوگی۔ اس سلسلے میں ایئرپورٹ سروس بہتر کرنے کے لیے جرمانوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔اتھارٹی کے مطابق سروسز پوری نہ کرنے پر 4 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا، جرمانے جناح ٹرمینل پر کام کرنے کے لیے لائسنس لینے والوں پر عائد ہوں گے۔ ایئرپورٹ پر سروسز پوری نہ دینے پر جرمانے 3 سطحوں میں طے کیے گئے ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر کام کے دوران موبائل کے استعمال پر 4 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ یونیفارم نہ پہننے اور مسافروں سے نامناسب رویے پر 4 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔سی اے اے کے مطابق دوسرے لیول میں جرمانے کی حد 12 ہزار روپے ہوگی۔ ایئرپورٹ پر صفائی نہ ہونے اور ریٹ لسٹ نہ لگانے پر 12 ہزار روپے جرمانہ ہوسکتا ہے۔ تیسرے لیول میں جرمانوں کی حد 15 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ایئرپورٹ پر آدھے گھنٹے سے زائد سروسز کی بندش پر بھی جرمانہ ہوگا جبکہ زائد المیعاد سامان رکھنے پر 1 لاکھ روپے جرمانہ اور لائسنس منسوخ ہوگا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مسلسل شکایت ملنے پر لائسنس کی منسوخی کا عمل بھی ہو سکتا ہے۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک