پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں

اسلام آباد(سی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ججز تقرری کےلیے مجوزہ آئینی ترامیم کی مخالفت کر دی۔ترجمان پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم پر ردعمل میں کہا کہ اداروں کی جو تباہی ہو رہی ہے، ججز تقرری ترامیم اسی روایت کا تسلسل ہیں۔پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت نے پچھلے 2 سال میں ہر وہ فیصلہ کیا جس سے ادارے کمزور ہوتے ہیں، موجودہ حکمران اپنا غیر آئینی ایجنڈا آگے بڑھانے کے لیے ادارے کو کمزور کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ تحریک انصاف ان ترامیم کی ہر قانونی اور جمہوری طریقے سے مخالفت کرے گی،تحریک انصاف ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم کا راستہ پارلیمان میں بھی روکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں