گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی

لاہور(سی این پی) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے بتایا ہے کہ گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری اب 7 مئی کو شام 6 بجے گورنر ہاؤس لاہور میں ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی ملک میں غیر موجودگی کی وجہ سے حلف برداری ملتوی ہوئی، ن لیگ نے پی پی قیادت سے اس بنیاد پر حلف برداری ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد سردار سلیم حیدر اور فیصل کریم کنڈی کو گورنر تعینات کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں