تہران(سی این پی)ایران میں کرونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 12 ہو گئی، افغانستان، بحرین اور کویت میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔دنیا بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے سائے، ایران میں مزید چار افراد کرونا کی وجہ سے دم توڑ گئے۔ ایران میں مہلک وبا سے مرنے والوں کی تعداد بارہ تک جا پہنچی جبکہ کرونا کے شکار 47 افراد ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ تہران سمیت مختلف شہروں میں اسکول بند کر دیئے گئے، پبلک ایونٹس بھی منسوخ کرنا پڑے۔کویت اور بحرین میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، حکام کے مطابق کویت میں تین جبکہ بحرین میں ایک شہری کرونا کا شکار ہوا ہے۔ افغانستان میں صوبہ ہرات میں کرونا کا ایک مریض سامنے آ گیا۔ اٹلی میں کرونا سے تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب
پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے، وزیراعظم
سردار سلیم پنجاب، فیضل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اور خان مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات