لاہور(سی این پی)شاہدرہ موڑ کے قریب ایل پی جی ٹینکر لیک ہونے سے آگ بھڑک اٹھی جس نے قریبی پیٹرول پمپ اور پارکنگ سٹینڈ کو لپیٹ میں لے لیا۔ خاتون اور ٹریفک وارڈن سمیت 10 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔شاہدرہ موڑ کے قریب ایل پی جی ٹینکر لیک ہوگیا اور گیس قریبی علاقے تک پھیل گئی۔ ٹینکر میں اچانک آگ لگنے سے زور دار دھماکے ہوئے، آگ نے قریبی پٹرول پمپ اور پارکنگ سٹینڈ کو لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے باعث 160 سے زائد گاڑیاں، بسیں، ویگنیں، موٹر سائیکلیں اور رکشے جل گئے۔ آگ لگنے کے بعد دور دور تک آسمان پر دھوئیں کے بادل چھا گئے۔پاک فوج اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو سیل کر دیا جبکہ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے 2 گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹینکر میں گیس لیکیج کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور کہا لاک ڈائون کی وجہ سے رش کم ہونے پر نقصان زیادہ نہیں ہوا۔ پولیس نے فرار ہونے والے ٹینکر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔
ضلع راولپنڈی میں نور قرآن بلڈنگ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے
عاصمہ جہانگیر کانفرنس، جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی شخص کا احتجاج
سولر پینل پرفکسڈ ٹیکس کی کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی، پاور ڈویژن
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں صفائی انتظامات پر تحفظات کا اظہار
چیف جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
وزیراعظم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار