ووہان (سی این پی )چین میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون کیے گئے شہر ووہان کو جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے جس کے باعث ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد آبادی کا شہر ووہان میں سرگرمیاں بحال ہونے لگی ہیں۔کورونا وائرس دنیا میں سب سے پہلے گزشتہ برس چین کے صوبے ہوبئی کے شہر ووہان میں منظر عام پر آیا تھا اور جب ووہان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونا شروع ہوا تو چینی حکومت نے جنوری میں ووہان کو لاک ڈائون کر دیا تھا جس کے باعث اب وہاں کورونا کے کیسز کی تعداد کم ہو کر نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی حکومت نے ووہان شہر کو سرگرمیوں کے لیے جزوی طور پر بحال کر دیا ہے اور لاک ڈائون کے بعد سے پہلی ٹرین کو ووہان میں داخلے کی اجازت مل گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی حکام نے ووہان کو داخلے کے لیے کھولا ہے، شہر سے باہر جانے پر اب بھی پابندی عائد ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ووہان میں موجود لوگوں کو شہر سے باہر جانے کی اجازت 8 اپریل کو دیئے جانے کا امکان ہے۔رپورٹس کے مطابق ووہان ریلوے اسٹیشن پر عملہ اب بھی حفاظتی لباس پہنے ہوئے ہے اور ووہان سے ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن بھی 8 اپریل کو بحال کیے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں اب تک 27 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جس میں سے 3 ہزار سے زائد افراد کا تعلق چین سے ہے جب کہ چین میں 74 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو بھی جا چکے ہیں۔
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب
پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے، وزیراعظم
سردار سلیم پنجاب، فیضل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اور خان مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات