دبئی(سی این پی)متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں لاک ڈائون سے پریشان فلم بینوں کے لیے ووکس سینماز نے پہلا ڈرائیو اِن سینما کھول دیاہے۔تفصیلات کے مطابق ”ڈرائیو ان سینما “ماجد الفطیم شاپنگ مال کی چھت پر بنایا گیا ہے، جس میں دو افراد اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فلم سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔سینما میں بیک وقت 75 گاڑیاں کھڑی کی جاسکیں گی۔ایک شو کو ایک وقت میں کم از کم 150 افراد دیکھ سکیں گے۔اوپن ایئر سنیما کے ٹکٹ کی قیمت 180 درہم رکھی گئی ہے جس میں شائقین فلم دیکھنے کے ساتھ ساتھ پاپ کارن اور سافٹ ڈرنکس بھی لے سکیں گے۔تاہم 3 سے 12 سال کی عمر کے بچوں اور 60 سال سے زائدعمر کے افرادا کو اب بھی ایسے مقامات پر جانے سے روکا گیا ہے،جس میں آوٹ ڈور سنیما بھی شامل ہیں۔
عدالت کی آزادی یقینی بنائیں گے، اندر اور باہر سے حملہ نہیں ہونا چاہیے،چیف جسٹس
قرض لینا کامیابی نہیں، قرض سے نجات پانا کامیابی ہوگی، وزیراعظم
اسلام میں ہر دن محنت کشوں کی عظمت کا دن ہے ، ثمینہ احسان
عدت میں نکاح کیس، خاور مانیکا اور سلمان اکرم میں تلخ کلامی
پنجاب حکومت چھوٹے کسانوں کو سبسڈی دینے کے معاملے پر تجاویز طے نہ کرسکی
الیکشن کمیشن کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی طلبی کا نوٹس معطل
ایل این جی ریفرنس واپس، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
حکومت میں بیٹھے لوگ بادشاہت چاہتے ہیں،شیریں مزاری
وزیر داخلہ کا نادرا سنٹر کینٹ کا دورہ، انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت
نائب وزیرِ اعظم جاتی امرا کا آئین ہے، شیخ رشید