اسلام آباد (سی این پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی کا آر ایس ایس سے متاثرہ نظریہ بہت واضح ہے، غیرقانونی الحاق سے کشمیریوں کو ان کے حق سے محروم رکھنا، طاقت کا بہیمانہ استعمال اور غیر انسانی سلوک اس کی مثال ہے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارت سہ رخی سوچ پر عمل پیرا ہے جس میں کشمیریوں کے خلاف طاقت کا بہیمانہ استعمال کیا جا رہا ہے، خواتین اور بچوں کے خلاف غیر انسانی ہتھیار پیلٹ گننز استعمال کی جا رہی ہیں۔ بھارت نے کشمیر کا غیر انسانی لاک ڈائون کر رکھا ہے۔ کشمیریوں کو خوراک اور ادویات جیسی بنیادی ضروریات سے محروم رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر نوجوانوں سمیت کشمیریوں کو قید رکھا گیا ہے اور مواصلات کے تمام ذرائع معطل کرکے کشمیر کو دنیا سے الگ تھلگ کر رکھا ہے، بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی قرار دینے کی کوشش کر رہاہے۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک