اسلام آباد(سی این پی)وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے ٹیلی سکول کیلئے خصوصی ایس ایم ایس سروس 8228 متعارف کرا دی، سروس سے ٹیلی سکول کے بہتر نتائج اور تدریسی عمل کو موثر بنانے کیلئے طلبہ اور والدین کا براہ راست فیڈ بیک حاصل ہوگا۔اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا کورونا کی صورتحال میں وزارت تعلیم نے ہنگامی بنیادوں پر ٹیلی سکول کا آغاز کیا جو نا صرف تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث طلبہ کیلئے تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کا ذریعہ ہے بلکہ تعلیم بالغاں اور آئوٹ آف سکول بچوں کو تعلیمی دھارے کا حصہ بنانے کا زبردست موقع ہے۔ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے ضروری ہے کہ والدین اور طلبہ کا فیڈ بیک حاصل کیا جائے جس کیلئے یہ ایس ایم ایس سروس متعارف کروائی جا رہی ہے۔ٹیلی سکول کیلئے 8228 ایس ایم سروس وزارت تعلیم، ڈیجیٹل پاکستان، پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی، نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن اور تمام ٹیلی کام کمپنیوں کے اشتراک سے شروع کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ڈیجیٹل پاکستان کی سربراہ تانیہ ادروس نے کہا پاکستان میں تعلیمی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی طرف جانا ایک اہم پیشرفت ہے۔
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم
میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر، حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب
اسحاق ڈار او آئی سی سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
عالمی یوم مزدو، صدر ، وزیراعظم کا مزدوروں کو خراج تحسین
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کردی
نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد