لاہور(سی این پی)مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی کسی مل نے ایک دھیلے کی چینی برآمد نہیں کی، نواز شریف کی رمضان شگر مل بند پڑی ہے ؟ اصل چینی چور کا رپورٹ سے نام غائب کرنے سے جرم ثابت ہوگیا۔ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ کمشن بنانا، رپورٹ شائع کرنا سب عمران صاحب کو بچانے کا ایک سرکس اور نوٹنکی ہے، چینی چوری کے فیصلوں کی منظوری عمران اور بزدار صاحب نے دی مگر کرپشن شریف خاندان کی ملوں نے کرلی ؟ اصل چینی چور عمران صاحب کا رپورٹ سے نام غائب کرنے سے جرم ثابت ہو گیا، اگر نواز شریف بطور وزیراعظم قانون کے سامنے پیش ہو سکتے ہیں تو چینی چور عمران صاحب کیوں نہیں ؟مریم اورنگزیب نے مزید کہا شہباز شریف جھوٹے مقدمات میں نیب کے عقوبت خانے میں رہ سکتے ہیں تو عمران اور بزدار صاحب کو جرم ثابت ہونے پہ گرفتار کیوں نہیں کیا گیا ؟ خسرو بختیار کے بھائی سے پوچھ گچھ نہیں ہوئی کیونکہ ان کے پاس کوئی سیاسی عہدہ نہیں تو عمران صاحب بتائیں کہ مریم نواز ، حسن ، حسین ، سلمان شہباز اور یوسف عباس کے پاس کون سا سیاسی عہدہ تھا ؟ شریف خاندان پہ جھوٹے مقدمات کیوں بنائے؟ روزانہ بنیاد پر ان کا میڈیا ٹرائل کیوں کیا گیا ؟
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت متاثر کیا، 2022ء کے سیلاب نے ملک کو تباہ کردیا، وزیر اعظم
جسٹس بابر ستار کے پاس اس وقت پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
اغوا ہونے والے جج شاکراللہ مروت کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درج
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک