راولپنڈی(سی این پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن دوبارہ نہیں ہوگا اور امید ہے کاروباری مراکز کھلے رہیں گے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کہاچینی کےبعد وزیراعظم نے آٹے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ چینی کے بعد آٹے بحران کی رپورٹ فی الفور جمع کروائی جائے۔انہوں نے کہا کہ چینی کے بعد آٹا بحران کے ذمہ داروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، چینی کے کیسز ایف آئی اے اور نیب کو دیے جارہے ہیں اسی طرح آٹے کے کیس بھی نیب اور ایف آئی اے کو دیے جارہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ میرا دوست خطرے میں ہے، سافٹ ویئر بدلنے کا اب وقت نہیں ہے، 31 جولائی سے پہلے پہلے بہت سے گرفتاریاں ہو سکتی ہیں ۔وفاقی وزیر نے دوبارہ لاک ڈاؤن کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ لاک ڈاؤن ایک بار پھر سے کیا جائے گا، امید یہی ہے کہ کاروباری ادارے کھلے رہیں گے۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک