اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم عمران خان نے طبی عملے کیلئے حفاظتی اقدامات نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی حفاظت سے متعلق جامع پلان طلب کر لیا۔وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف میں کورونا میں مبتلا ہونے سے متعلق پائی جانے والی تشویش پر نوٹس لیتے ہوئے وزارت صحت کو ہدایات جاری کر دیں۔ عمران خان نے این ڈی ایم اے حکام سے طبی عملے کے تحفظ کیلئے جامع پلان طلب کر لیا ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے دوران ڈاکٹروں کی ہلاکتوں کے بعد طبی عملے میں عدم تحفظ کا احساس شدت اختیار کر گیا تھا جس کے بعد وزیراعظم نے ڈاکٹروں کی حفاظت سے متعلق اقدام اٹھایا ہے۔ محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق 28 مئی تک 17 ہیلتھ کئیر پروفیشنلز جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ ملک بھر میں میڈیکل کے شعبے سے متعلق 1904 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر