اسلام آباد(سی این پی)عالمگیر وبا کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے پلازمہ عطیہ کرنے کے لیے ہیلپ لائن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کے ترجمان کے مطابق پلازمہ عطیہ کرنے کے لیے ہیلپ لائن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ڈیٹا اندراج کے لیے ایک افسر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جب کہ پلازمہ عطیہ کرنے کی ہیلپ لائن 24 گھنٹے فعال رہے گی۔ترجمان این ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے صحت یاب افراد پلازمہ عطیہ کے لیے ہیلپ لائن پر رابطہ کریں جب کہ پلازمہ ڈونرز کا نام اور ذاتی معلومات صیغہ راز میں رہیں گی۔نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے درخواست کی ہے کہ کورونا وائرس سے صحت مند افراد زیادہ سے زیادہ پلازمہ عطیہ کریں۔
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، رشوت کی شکایات پر ڈائریکٹرز تبدیل
گندم کے معاملے پر نگران حکومت نے غلط فیصلے کیے، احسن اقبال
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار نے متفرق درخواستیں جرمانے کیساتھ خارج کر دیں
گندم خریداری کا معاملہ، کسانوں کا احتجاج، کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
والدہ کی دوسری شادی اور گھریلو جھگڑے، بہن بھائی نے دریا میں چھلانگ لگادی
بارش اور ژالہ باری کا امکان
قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا
آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری آج متوقع
اغوا ہونے والے سیشن جج شاکراللہ مروت بازیاب
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال