لاہور(سی این پی) پنجاب کابینہ نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 850 روپے مقرر کردی جب کہ فلور ملز کو سرکاری گندم 1475 روپے من فراہم کی جائے گی۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 850 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی۔سرکاری گندم کے اجرا سے مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1050 روپے سے کم ہوکر 850 روپے پر دستیاب ہوگا جب کہ کابینہ نے فلور ملز کو قبل از وقت گندم ریلیز کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔پنجاب کابینہ نے فلور ملز کے لیے سرکاری گندم کی قیمت 1475 روپے من مقرر کی ہے اور محکمہ خوراک صرف فنکشنل فلور ملز کو سرکاری گندم کا کوٹہ دے گا۔ صوبائی کابینہ نے محکمہ خوراک سے ٹارگٹڈ سبسڈی کے لیے جامع منصوبہ بھی طلب کرلیا جب کہ محکمہ خوراک 30 روز میں اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گا۔کابینہ نے ڈی جی فرانزک لیب ڈاکٹر محمد اشرف طاہر کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع اور محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے زیر انتظام سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے سرچ کمیٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری دی۔ ملتان میں ٹائم انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے لیے ایکٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کرنے سمیت دیگر مسودات قانون کی بھی منظوری دی گئی۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک