اسلام آباد(سی این پی) پاکستان نے ہیکنگ سے محفوظ رہنے کے لیے واٹس ایپ کی طرز کی نئی ایپ بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین کے لیے واٹس ایپ طرز کی ایپ بنانے کے لیے پراجیکٹ منظور کر لیا ہے، اگلے چند ہفتوں میں اس کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کر دیا جائے گا۔یہ منصوبہ حکومتی افسران کے واٹس ایپ اور ٹیلی فون پیغامات ہیک ہونے کے خدشے کے پیش نظر ترتیب دیا گیا ہے، اس کے ذریعے سرکاری محکموں میں کام کرنے والے افسران محفوظ کمیونیکیشن کر سکیں گے۔وزارتِ آئی ٹی کے مطابق سرکاری افسران اور عام پاکستانیوں کے لیے واٹس ایپ ایپلی کیشن بھی کام کرتی رہے گی۔ سرکاری ایپ کے منصوبے پر نیشنل آئی ٹی بورڈ کام کر رہا ہے، کرونا وبا کے باعث اس پر کام کی رفتار متاثر ہوئی۔وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ اس نئی ایپلی کیشن کے ذریعے سرکاری دستاویزات اور رابطوں کو محفوظ بنایا جائے گا، واٹس ایپ کے ذریعے سرکاری ڈیٹا ایک دوسرے سے شیئر کرنا غیر محفوظ ہے، نئی ایپ میں واٹس ایپ کے تمام بلکہ اس سے بھی زیادہ فیچرز ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے تین ہفتوں میں وزارت آئی ٹی سمیت دیگر محکموں میں اس نئی ایپ کی آزمائش شروع ہو جائے گی، جب کہ 3 ماہ میں یہ عام سرکاری استعمال کے لیے دستیاب ہوگی۔ذرائع کے مطابق ای گورنمنٹ کا یہ منصوبہ ڈیڑھ ارب روپے پر مشتمل ہے، اس کے تحت سرکاری محکموں کے درمیان فائلوں کا تبادلہ کاغذ کی بجائے بغیر انٹرنیٹ کمپیوٹر پر ہونے لگا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عام شہریوں کے ڈیٹا کے تحفظ کے لیے بھی قانون سازی کی جا رہی ہے، جس کے ذریعے شہریوں کے لیے واٹس ایپ کے استعمال کو محفوظ بنایا جائے گا، قانون کے تحت عام شہریوں کا نام، جنس، شناخت اور دیگر اہم ڈیٹا پاکستان سے باہر نہیں جانے دیا جائے گا۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک