لندن(سی این پی)کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈائون کی وجہ سے برطانیہ کی سرکاری ائیرلائن برٹش ائیرویز تاریخ کے بدترین مالی بحران کا شکار ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برٹش ائیرویز کے سی ای او نے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کے دوران پروازیں اڑانے سے ڈرنے کی وجہ سے حالات فوری معمول پر آنے کی تمام امیدیں دم توڑ گئی ہیں لیکن ائیرلائن کی جانب سے موسم سرما کا سیزن گزارنے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔برٹش ائیرویز کے سی ای او کا کہنا تھا کہ ائیرلائن اپنی 25 سے 30 فیصد معمول کی پروازیں چلارہی ہے۔ائیرلائن کے سربراہ نے مالی مشکلات کی وجہ سے ہزاروں ملازمتیں ختم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ انتہائی کم پروازیں ہونے کا مطلب ہے کہ لوگوں کو سروس فراہم کرنے کے لیے بھی کم لوگ مطلوب ہیں۔برٹش ائیرویز کے چیف ایگزیکٹو نے کمیٹی کو بتایا کہ اس وقت ائیرلائن اپنی 100 سالہ تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہی ہے اور اس وقت ہم اپنی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم کم وقت میں اپنے مسافروں کی فوری واپسی نہیں دیکھ رہے اس لیے ائیرلائن ہر وہ ممکنہ اقدامات کررہی ہے جس سے موسم سرما کے سیزن کو گزارنا یقینی بنایا جائے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث مالی بحران کی وجہ سے برٹش ائیرویز نے تقریبا 13 ہزار ملازمین کو گھروں پر بٹھادیا ہے اور باقی رہ جانے والے ملازمین سے دوبارہ کنٹریکٹ کیے گئے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ روزانہ 20 ملین پائونڈ کے خسارے کی وجہ سے کمپنی کے پاس کوئی راستہ نہیں ہے جب کہ ائیرلائن کے سی ای او نے بھی اپنی تنخواہ میں تقریبا ایک تہائی کمی کی ہے۔
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم
میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر، حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب
اسحاق ڈار او آئی سی سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
عالمی یوم مزدو، صدر ، وزیراعظم کا مزدوروں کو خراج تحسین
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کردی
نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد