کراچی(سی این پی)ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے شہریوں سے کیے گئے اپنے وعدے پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔مرتضی وہاب نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت سندھ نے اپنے اعلان کردہ کراچی پیکج پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نیبر ہوڈ امپروومنٹ پروگرام کے تحت سعودآباد چورنگی تا تھڈو نالے تک سڑک کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ترجمان حکومت سندھ نے مزید بتایا کہ سعودآباد چورنگی تا تھڈونالہ تک شاہراہ تعمیرکی جارہی ہے، یہ منصوبہ سندھ حکومت کے کراچی پیکج کا حصہ تھا۔مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے شہریوں سے کیے گئے اپنے وعدے پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے اور کراچی کی بہتری اور شہریوں کی فلاح و بہبود کے دیگر منصوبے بھی بروقت مکمل کیے جائیں گے۔
بارش اور ژالہ باری کا امکان
قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا
آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری آج متوقع
اغوا ہونے والے سیشن جج شاکراللہ مروت کو بازیاب
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا