لاہور(سی این پی) اینٹی کرپشن پنجاب کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے، لودھراں میں 503 کنال اور 14 مرلہ سرکاری زمین واگزار کرالی گئی جس کی مالیت 10 کروڑ روپے ہے۔تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے ضلع لودھراں میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی۔ ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت موجودہ مارکیٹ کے حساب سے دس کروڑ بنتی ہے۔گوہر نفیس کے مطابق 266کنال اور 14مرلہ زمین موضع زرک واہ تحصیل کروڑپکا سے واگزار کرائی گئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی طرح 277کنال زمین موضع مشرف واہ تحصیل کروڑپکالودھراں سے واگزار ہوئی، قبضہ مافیا سے واگزار زمین محکمہ مال کے حوالے کردی گئی۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں اینٹی کرپشن پنجاب نے ساہیوال، رحیم یار خان اور راجن پور میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے ڈیڑھ ارب سے زائد مالیت کی تجارتی اراضی واگزار کروائی تھی۔اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ ساہیوال میں ڈیڑھ ارب کی 21 کنال تجارتی اراضی، ڈیرہ غازی خان میں 5 ہزار 400 کنال اراضی، راجن پور میں 33 کروڑ روپے سے زائد کی اراضی اور رحیم یار خان سے 322 کنال اور 12 مرلے زمین واگزار کروائی گئی۔
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر