لاہور(سی این پی)سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے ڈاکوئوں کے ہاتھوں زخمی شہری کی فوری مدد نہ کرنے پر 2 افسروں کوگرفتار کروادیا۔تفصیلات کے مطابق محمد علی جاوید نامی شہری نے درخواست میں سی سی پی او کو بتایا تھا کہ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب 2 ڈاکوئوں نے اسے لوٹ لیا، وہ کچھ فاصلے پر لگے پولیس نا کے پر مدد کیلئے پہنچا، مگراے ایس آئی زبیر عبداللہ نے مدد کی بجائے مقامی پولیس سے رابطے کا مشورہ دیا جب کہ پیٹرولنگ ڈیوٹی پرموجود سب انسپکٹر محمد عالم نے اشیا کی رسیدوں سمیت تھانے آنے کا کہہ کرٹال دیا۔شہری کا کہنا ہے کہ پولیس بروقت مدد کرتی تو ڈاکو پکڑے جا سکتے تھے۔سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے شہری کی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کرا کر دونوں پولیس افسران کو حوالات میں بند کرا دیا اور ایس پی مجاہد اسکواڈ راشد ہدایت کو آفس طلب کرلیا۔دوسری جانب سی سی پی او نے عام شہری بن کر ہیلپ لائن ون فائیو پر کال کرکے مدد مانگی، چوکی ہلوکی کی پیٹرولنگ گاڑی پر موجود ہیڈ کانسٹیبل نے مدد کی بجائے تھانا کاہنہ رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔سی سی پی او نے رنگ روڈ ہیلپ لائن اور تھانا کاہنہ کے نمبرز مانگے تو ہیڈ کانسٹیبل بلال نے دوبارہ ون فائیو پر کال کرکے نمبرز لینے کا مشورہ دے دیا جس پر سی سی پی او نے مقدمہ درج کرا کے ہیڈ کانسٹیبل کو حوالات میں بندکرا دیا۔
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت متاثر کیا، 2022ء کے سیلاب نے ملک کو تباہ کردیا، وزیر اعظم
جسٹس بابر ستار کے پاس اس وقت پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
اغوا ہونے والے جج شاکراللہ مروت کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درج
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک