اسلام آباد(سی این پی) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت میں بہتری آرہی ہے، تجارتی خسارے میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور صنعتوں کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ملک کی معیشت میں بہتری آرہی ہے۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ مالی سال میں مسلسل چوتھے ماہ بھی کرنٹ اکائونٹ سرپلس میں رہا، 4 ماہ کے دوران کرنٹ اکائونٹ سر پلس 1 ارب 20 کروڑ ڈالر رہا۔انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارے میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے۔خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں کرنٹ اکائونٹ سرپلس بڑھ کر 38 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گیا جو ستمبر میں 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھا۔مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ جولائی سے اکتوبر کے دوران کرنٹ اکائونٹ 1 ارب 20 کروڑ ڈالر سرپلس رہا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں کرنٹ اکائونٹ 1 ارب 40 کروڑ ڈالر خسارے میں تھا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ترسیلات زر میں اضافے اور تجارتی خسارہ محدود رہنے سے کرنٹ اکائونٹ سرپلس میں اضافہ ہوا۔
بجلی مزید دو روپے 84 پیسے فی یونٹ مہنگی
سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 6 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھنے پر تبادلہ خیال
ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر فضل چوہدری سے اسلام آباد پولیس حکام کی ملاقات
9مئی کے ناقابل تردید ثبوت موجود، مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے، عطا تارڑ
لاہور، عدالتوں کی منتقلی پر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد گرفتار
9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں،خواجہ آصف
بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست منظور
9 مئی کو بغیر اجازت ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی: اسلام آباد پولیس
سورج کا پارہ ہائی، شہری گرمی سے بے حال