بیجنگ(سی این پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کی پیپلزلبریشن آرمی کے کمانڈر اور وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن سے ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چین کی عسکری قیادت کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امن کا حامی ہے مگر عزت اور وقار پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ چین کی عسکری قیادت نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی سوچ خطے میں امن کے لئے سود مند ہے۔ دونوں ملکوں کی فوجی قیادت نے اتفاق کیا کہ پاک، بھارت کشیدگی کے علاقائی امن و استحکام پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ملاقات میں خلیج کی صورتحال اور افغانستان میں امن کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔ اس سے پہلے پیپلز لبریشن آرمی ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ویڈ لاک پالیسی جلد از جلد منظور کروائی جائے,خواتین اساتذہ کا سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم حکومت کی سمری پر لیا گیا تھا، انوار الحق کاکڑ
سید حسن شاہ بخاری طویل علالت کے بعد وفات پا گئے
پاکستان اور جاپان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں، وزیراعظم
توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، صدر آصف زرداری کیخلاف کارروائی روک دی گئی
مہنگائی میں پسے عوام کو بجلی کا جھٹکا لگانے کی تیاری
ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی
9 مئی کو کرنے والے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا پڑے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، وزیراعظم
جو جج مداخلت دیکھ کر کچھ نہیں کر سکتا وہ گھر بیٹھ جائے، چیف جسٹس