راولپنڈی(سی این پی)راولپنڈی میں ڈینگی وبا پر قابو نہیں پایا جا سکا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 150 شہری ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے، ڈینگی بخار سے 34 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پنجاب میں راولپنڈی ڈینگی مچھر سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ضلع بن چکا ہے، ڈینگی کے حملوں میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 150 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوچکے ہیں جس سے ڈینگی سے متاثر مریضوں کی تعداد 7 ہزار آٹھ سو 86 ہوچکی ہے جبکہ 34 افراد ڈینگی بخار جان کی بازی ہار چکے ہیں۔راولپنڈی سیکرٹری ہیلتھ کا کیمپ آفس، وزیراعلی کی سخت ہدایات اور تینوں الائیڈ ہسپتالوں میں اضافی انتظامات کے باوجود ڈینگی مچھر کسی کے قابو میں نہیں، ڈینگی مچھر کو شکست دینے کے لیے پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو بھی تبدیل کیا تھا اور لاہور سے ڈینگی ایکسپرٹس کی ٹیمیں اور موبائیل ہیلتھ یونٹس بھی راولپنڈی منتقل کردئیے گے تھے لیکن ڈینگی مچھر قابو میں نہیں آرہا، شہریوں پر ڈینگی کے وار سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوچکے ہیں۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک