سری نگر(سی این پی)جنوبی سیاچن میں برفانی تودہ گرنے سے 2 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔سری نگر میں مقیم بھارت کے دفاعی ترجمان نے بتایا کہ جنوبی سیاچن میں دونوں فوجی اہلکار تقریبا 18،000 فٹ کی بلندی پر گشت کر رہے تھے کہ برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کی اطلاع ملنے کے فورا بعد ہی ریسکیو ٹیم (اے آر ٹی) جائے وقوع پر پہنچ گئی تھی جس نے اہلکاروں کی تلاش کا عمل شروع کیا۔دفاعی ترجمان نے بتایا طبی ٹیموں کی بہترین کوششوں کے باوجود بھی برفانی تودے کی زد میں آنے کی وجہ سے 2 بھارتی فوجی اہلکار دم توڑ گئے۔واضح رہے کہ 2 ہفتے قبل بھی برفانی تودہ گرنے سے 4 بھارتی فوجی اور 2 شہری ہلاک ہوئے تھے۔
کراچی،بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ
بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ماحول فراہم کریں گے، مریم نواز
مولانا کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،رانا ثناء اللہ
وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے کے کیس کی سماعت پھر ملتوی
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم