اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے لیے حکومت اور اپوزیشن کو مزید 10 دن کا وقت دے دیا۔الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری سے متعلق اپوزیشن کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ پارلیمنٹیرینز کا پارلیمنٹ کے مسائل عدالتوں میں لانا سمجھ سے بالا تر ہے۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عدالت پارلیمنٹ کو سپریم دیکھنا چاہتی ہے، ماضی میں غلط ہوتا رہا لیکن اب پارلیمنٹ کی بالادستی ہونی چاہیے۔انہوں نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ حکومتی بینچز کی ذمہ داری زیادہ ہے، سب کچھ پارلیمنٹیرینز کے ہاتھ میں ہے، عدالت مداخلت نہیں کر سکتی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے لیے مزید 10 دن کا وقت دیتے ہوئے سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز متحدہ اپوزیشن نے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائے نا ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
ویڈ لاک پالیسی جلد از جلد منظور کروائی جائے,خواتین اساتذہ کا سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم حکومت کی سمری پر لیا گیا تھا، انوار الحق کاکڑ
سید حسن شاہ بخاری طویل علالت کے بعد وفات پا گئے
پاکستان اور جاپان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں، وزیراعظم
توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، صدر آصف زرداری کیخلاف کارروائی روک دی گئی
مہنگائی میں پسے عوام کو بجلی کا جھٹکا لگانے کی تیاری
ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی
9 مئی کو کرنے والے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا پڑے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، وزیراعظم
جو جج مداخلت دیکھ کر کچھ نہیں کر سکتا وہ گھر بیٹھ جائے، چیف جسٹس