نویں اور گیارہویں کے تمام طلبہ کوامتحان کے بغیر پروموٹ کر دیا گیا

اسلام آباد(سی این پی)حکومت نے نویں اور گیارہویں جماعت کے تمام طلبہ کوبغیر امتحان کے پروموٹ کر دیا۔وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ آئندہ سال طالب علم دسویں اور بارہویں کے امتحانات دیں گے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ نویں اور گیارہویں جماعت کے تمام طلبہ کوبغیر امتحان کے پروموٹ کر دیاگیا ، آئندہ سال طالب علم اکٹھے نہیں بلکہ دسویں اور بارہویں کے امتحانات دیں گے، اور ان کا رزلٹ بھی اسی شرح سے تیار کیا جائے گا۔وزیر تعلیم نے کہاکہ وہ تمام طلبا جو کلاس 10اور 12 کے امتحانات میں شامل نہیں سکے ان کا رزلٹ نویں اور گیارویں کے نتائج سے جائے گا بشرطیکہ کہ وہ تمام مضامین میں پاس ہوں، جبکہ دسویں اور بارہویں کے طلبا کے نمبروں کی شرح تین فیصد بڑھائی جائے گی۔شفقت محمود کے مطابق چالیس فیصد مضامین میں فیل ہونے والے طلباکو پاسنگ مارکس دیے جائیں گے ، اس کے علاوہ 4کیٹیگریز کے لیے ستمبر میں خصوصی امتحان لیا جائےگا۔ جو 40 فیصد سے زیادہ مضامین میں فیل ہوئے ان کااسپیشل امتحان ہوگا، اور اپنے نمبروں کو مزید بہتر کرنے کے خواہش مند طلبہ بھی خصوصی امتحان دیں گے۔ نویں دسویں یا گیاریوں بارویں کے اکٹھے امتحانات دینے والے طالب علم بھی خصوصی امتحان میں شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں