لاہور(سی این پی )پنجاب میں لاک ڈائون کے بعد پہلی بار ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے ضمنی امتحانات لینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ملک بھر میں کورونا وبا پھیلنے کے پیش نظر مارچ سے تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئی تھیں اور لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا تھا تاہم اب صوبے پنجاب میں لاک ڈائون کے بعد پہلی بار میڈیکل کے ضمنی امتحانات لینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم کے مطابق پنجاب میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے ضمنی امتحانات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی جو یکم جون سے 20 جون تک جاری رہیں گے۔پروفیسر جاوید اکرم نے بتایا کہ ضمنی امتحانات کے لیے 16 مرکز قائم کیے گئے ہیں جہاں ڈیوٹی دینے والے 81 نگرانوں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز میں کورونا سے بچا کی تدابیر کا مکمل خیال رکھا گیا ہے۔پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ ضمنی امتخانات میں کل ایک ہزار 48 امیدوار شریک ہو رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ امتحانی مراکز کو ڈس انفیکٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، داخلی اور خارجی راستوں پر ہینڈ سینیٹائزر رکھے جائیں گے اور امیدواروں کے درمیان کم از کم 2 میٹر فاصلہ کو یقینی بنایا جائے گا۔پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ ماسک کے بغیر امیدواروں کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی اور ضمنی امتخانات کے لیے جاری ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
آزاد کشمیر پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوؤں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، ، دفتر خارجہ
گھریلو یا کمرشل سولر پینلز لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز
وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم اجلاس میں شرکت کیلئے 28 اپریل کو سعودی عرب جائینگے
محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
حکمران جماعت ن لیگ اور پی پی کی تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، آرمی چیف
بھارت سے تعلقات کیلئے کسی کو ذمہ داری نہیں سونپی گئی، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام، نیشنل ٹرانسمیشن اور ڈسپیچ کمپنی کی تنظیم نو کی منظوری دیدی