طلبہ کیلئے اچھی خبر،پہلے مرحلے میں نویں، دسویں جماعت کو سکول بلانے کی تجویز

لاہور(سی این پی)محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکول کھولنے کے لئے ایس او پیز اور تجاویز پر کام شروع کر دیا۔ پہلے مرحلے میں نویں، دسویں جماعت کو سکول بلانے کی تجویز دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں آٹھویں اور پانچویں جماعت کے طلبہ کو سکول بلانے کی تجویز پر غور کیا جائے گا، سکولوں کے اوقات کار 3 گھنٹے کرنے کی تجویز ہے، سکول کھلتے ہی آغاز میں صرف لازمی مضامین کو پڑھنے کی تجویز ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے نجی سکولوں سے بھی تجاویز مانگ لیں، نجی سکولوں کو 2 کیٹگریز میں تقسیم کر دیا گیا، 4 ہزار سے کم اور 4 ہزار سے زائد فیس لینے والے سکولوں کو 2 کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا، 2 کیٹگریز کے سکولوں کو کل تک ایس اوپیز جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں