ریاض(سی این پی) سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایک گودام سے 30 ملین ریال کا ذخیرہ کیا گیا سگریٹ اور تمباکو ضبط کرلیا گیا، مذکورہ مال کا ٹیکس ادا نہیں کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں محکمہ زکوة و آمدنی نے جدہ میں ایک گودام پر چھاپہ مار کر بغیر ٹیکس ادا کیے گودام میں ذخیرہ سگریٹ اور تمباکو ضبط کرلیا۔محکمہ آمدنی کے مطابق ضبط کیے جانے والے تمباکو اور سگریٹ کی مالیت 30 ملین ریال ہے اور اس کا ٹیکس ادا نہیں کیا گیا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ تمباکو اور سگریٹ کے تقریبا ایک ہزار کارٹن ضبط کیے گئے، ان پر 90 ملین ریال تک کا جرمانہ ہوگا، بغیر ٹیکس ادا شدہ سگریٹ اور تمباکو ذخیرے کے مالک سے پوچھ گچھ جاری ہے۔تفتیش میں ان فریقین کو بھی شامل کرلیا گیا ہے جنہوں نے تمباکو اور سگریٹ پر ٹیکس نہیں لیا تھا اور سارا سامان بالا ہی بالا گودام میں پہنچا دیا تھا۔محکمے نے وارننگ دی ہے کہ ہر طرح کے تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکس کی خلاف ورزیوں کا سختی سے نوٹس لیا جائے گا اور کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔
بجلی مزید دو روپے 84 پیسے فی یونٹ مہنگی
سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 6 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھنے پر تبادلہ خیال
ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر فضل چوہدری سے اسلام آباد پولیس حکام کی ملاقات
9مئی کے ناقابل تردید ثبوت موجود، مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے، عطا تارڑ
لاہور، عدالتوں کی منتقلی پر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد گرفتار
9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں،خواجہ آصف
بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست منظور
9 مئی کو بغیر اجازت ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی: اسلام آباد پولیس
سورج کا پارہ ہائی، شہری گرمی سے بے حال