وزرائے تعلیم کانفرنس، سکول 15 ستمبر سے کھولنے کی تجویز

اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت وزرائے تعلیم کانفرنس ختم ہو گئی، تمام صوبوں نے سکولز پندرہ ستمبر سے ہی کھولنے کی تجویز دی۔بین الصوبائی وزرائے کانفرنس میں پندرہ ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔ کے پی حکومت نے تعلیمی ادارے یکم ستمبر سے کھولنے کی تجویز دی جس کی باقی تمام صوبوں نے مخالفت کی جس کے بعد تمام صوبوں کی جانب سے سکولز پندرہ ستمبر سے ہی کھولنے کی حتمی تجویز دی گئی۔کانفرنس میں ملک بھر میں یکساں نصاب پر بھی مشاورت کی گئی، فیصلہ کیا گیا کہ تمام صوبے یکساں نصاب سے متعلق اپنی تجاویز سے آگاہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں