10سال ن لیگ نے پنجاب میں جی بھر کر کرپشن کی، فیاض الحسن چوہان

کراچی(سی این پی)وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ دس برس میں ن لیگ نے پنجاب میں جی بھر کر کرپشن کی ، شہبازشریف کیخلاف چھ وعدہ معاف گواہ موجود ہیں، جنہوں نے تحقیقاتی اداروں کے سامنے کہاکہ اربوں کی کرپشن کروائی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا اتناجھوٹ بولوسچ کاگمان ہونے لگے یہ شہبازشریف کی سیاست ہے، 10سال ن لیگ نے پنجاب میں جی بھر کر کرپشن کی اور 1200ارب کا پنجاب کو مقروض کردیا گیا۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کیخلاف6سے7وعدہ معاف گواہ موجود ہیں، جنہوں نے تحقیقاتی اداروں کے سامنے کہاکہ اربوں کی کرپشن کروائی، برطانوی صحافی روزپوچھتاہے کب شہبازشریف نوٹس بھیجیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں