انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ،15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

لاہور(سی این پی ) آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020 کے لئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، روحیل نذیر ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے، حیدر علی کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں نسیم شاہ ، عبدالواحد بنگلزئی، محمد شہزاد، محمد حارث، محمد حریرہ، محمد عرفان خان، عباس آفریدی، فہد منیر، قاسم اکرم ، عامر علی، آرش علی خان، عامر خان اور طاہر حسین شامل ہیں۔ اعجاز احمد ہیڈ کوچ و منیجر جبکہ راؤ افتخار انجم باؤلنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، ایونٹ آئندہ سال 17 جنوری سے 9 فروری تک جنوبی افریقہ میں کھیلا جائے گا، لہذا قومی انڈر 19 ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 19 جنوری کو کھیلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں