پاک سری لنکا دوسرا ٹیسٹ،پاکستانی بلے باز وکٹ پر جم نہ سکے،191 رنز پر ڈھیر

کراچی(سی این پی)پاک سری لنکا دوسرا ٹیسٹ، پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچ کو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا درجہ حاصل ہے۔دوسرے ٹیسٹ میچ کا ٹاس پاکستان کے کپتان اظہر علی نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ٹاس کے بعد اظہر علی کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے ، بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ سری لنکن کپتان ڈیموتھ کرونارنتے کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرنا چاہتے تھے،پہلے روز کے کھیل میں بولرز کا راج رہا، کُل 13 وکٹیں گریں۔ پاکستان کے 191 رنز کے جواب میں دن کے اختتام پر سری لنکا نے 3 وکٹوں پر 164 رنز اسکور کرلئے۔اس سے قبل قومی ٹیم پہلی اننگز میں 191 رنز پر ڈھیر ہوئی تھی۔ اسد شفیق 63 اور بابر اعظم 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔ لاہیرو کمارا اور لاستھ ایمبول دینیا نے چار چار وکٹیں اڑائیں جبکہ فرنینڈو نے بھی 2 کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔پاکستان کے 8 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، کپتان اظہر علی سمیت 3 کھلاڑی کھاتہ کھولے بنا ہی پویلین لوٹے۔ 167 کے اسکور پر پاکستان کے 4 کھلاڑی آؤٹ تھے مگر باقی ماندہ 6 وکٹیں اسکور میں صرف 24 رنز کا ہی اضافہ کرسکیں۔کھیل کے اختتام پر میتھیوز 8 اور نائٹ واچ مین ایمبول دینیا 3 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔سری لنکن کپتان کرونارتنے 25، کوشل مینڈس 13 اور اوسادا فرنینڈو 4 رنز بناسکے۔ محمد عباس نے 2 اور شاہین شاہ آفریدی ایک وکٹ حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں