پاک سری لنکا ٹیسٹ،دوسرے دن کے کھیل میں سری لنکن ٹیم 271 رنز پرآؤٹ

کراچی(سی این پی)پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریزکے دوسرے روز سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 271 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔سری لنکا نے کھیل کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو اسے پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 127 رنز درکار تھے۔سری لنکا کی پوری ٹیم 271 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اسے پاکستان پر 80 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی۔اینجلو میتھیوز اور امبولدینیا 13، 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ دنیش چندیمل کو 74 رنز پر حارث سہیل نے آؤٹ کیا۔ دننجیا ڈی سلوا 32 اور نروشان ڈک ولا 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔سری لنکا کے دلروان پریرا 48 اور لہیرو کمارا صفر پر آؤٹ ہوئے، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 5 اور محمد عباس نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔کھیل کے پہلے روز پاکستانی ٹیم 191 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور سری لنکا نے کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنا لیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں