بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے کل ہوگا

ممبئی(سی این پی)بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل (کل) اتوار کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، چنائی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز نے 8 وکٹوں سے فتح حاصل کی تاہم دوسرے ون ڈے میچ میں بھارت نے شاندار کم بیک کیا اور 107 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز برابر کر دی، فیصلہ کن ون ڈے میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں