پاک سری لنکاٹیسٹ،تیسرے روزدو وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کے395رنز،عابداور شان کی سنچریاں

کراچی(سی این پی) پاکستان نے سری لنکا کے خلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک 2وکٹوں کے نقصان پر 395 رنز بنا لیے۔ قومی ٹیم کو 315 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے ، پاکستانی اوپنرز نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں اوپنرز نے سنچریاں مکمل کر لیں۔اس طرح دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک 2وکٹوں کے نقصان پر 395 رنز بنالیے۔ قومی ٹیم کو 315 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔شان مسعود 135 رنز جبکہ عابد علی 174 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔بابر اعظم 22 اور کپتان اظہر علی 57 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 271 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی اور اسے پاکستان پر 80 رنز کی سبقت حاصل کی تھی۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 5 اور محمد عباس نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 191 رنز پر ڈھیڑ ہو گئی تھی۔سری لنکا کے لاہیرو کمارا اور لاہیرو ایمبلڈینیا نے 4،4 جبکہ ویشوا فرنینڈو نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ خراب موسم کے باعث ڈرا ہو گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں