پاک سری لنکاٹیسٹ،دوسری اننگز،پاکستان نے سری لنکا کو476 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی(سی این پی)پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں اپنی دوسری اننگز 3وکٹوں کےنقصان پر 555 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی۔ شاہینوں نے سری لنکا کو 476 رنز کا ہدف دے دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان نےکھانے کے وقفے تک 3وکٹوں کےنقصان پر 555 رنز بنا رکھے تھے کہ پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز ڈکلیئر کردی گئی۔ شاہینوں نے سری لنکا کو 476 رنز کا ہدف دے دیا۔ کپتان اظہر علی اور بابر اعظم نے بھی سنچریاں اسکور کیں۔اظہر علی 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم 100 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ پاکستانی اوپنرز نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں اوپنرز نے سنچریاں مکمل کی تھیں۔ شان مسعود 135 رنز جبکہ عابد علی 174 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 271 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی اور اسے پاکستان پر 80 رنز کی سبقت حاصل کی تھی۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 5 اور محمد عباس نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 191 رنز پر ڈھیڑ ہو گئی تھی۔سری لنکا کے لاہیرو کمارا اور لاہیرو ایمبلڈینیا نے 4،4 جبکہ ویشوا فرنینڈو نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ خراب موسم کے باعث ڈرا ہو گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں