انڈونیشیا،مسافر بس حادثے کا شکار، 24 جاں بحق، 13 زخمی

جکارتہ (سی این پی) انڈونیشیا کے صوبہ ساﺅتھ سومترا میں بس کھائی میں گرنے سے 24 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس کی ترجمان ڈولی گومارا نے بتایا کہ یہ حادثہ صوبہ ساﺅتھ سومترا کے شہر پاگار عالم میں گزشتہ درمیانی شب کو اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس صوبہ بنگکولو سے پاگار عالم جارہی تھی کہ اس دوران 150 میٹر گہری کھائی میں گرنے کے بعد دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے جبکہ کچھ لوگ بس کے اندر پھنس گئے، بس میں تقریباً 50 افراد سوار تھے۔ حادثے کے مقام پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں