مقبوضہ کشمیر،بھارتی فورسز کا جبرجاری،لاک ڈاؤن کا 143واں روز،کشمیریوں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں

سری نگر(سی این جی) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اورلاک ڈاؤن کا 143واں روز ہے،موسم کی شدت نے بھی وادی کے باسیوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا،وادی میں ادویات اور خوراک کی شدید قلت برقرار ہے۔وادی کشمیر میں بھارت کی طرف سے مسلط کردہ غیرانسانی لاک ڈاؤن اور مواصلاتی بندش کے باعث مسلسل 143 ویں روز بھی معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں۔سڑکیں سنسان،وادی میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اورلوگ گھروں میں محصورہوکررہ گئے ہیں۔ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہےاورحالات تاحال کشیدہ ہیں۔وادی میں خوراک اورادویات کی قلت بھی برقرار ہےاوربھارتی غاصب فورسزکی جانب سے مظالم کی شدت میں مزید اضافہ بھی کردیا گیا ہے۔ وادی میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اورٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔ دوسری جانب مودی سرکارکشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام ہےکشمیری کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے ۔واضح رہے کہ 5اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں